اسلام آباد (میڈیا پاکستان)ہائیکورٹ بارملتان کے صدرشیرزمان کی گرفتاری کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کل ہوگی،شیرزمان کی گرفتاری کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا5رکنی لارجربنچ تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ بنچ میں شریک، جسٹس عمرعطاءبندیال،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن بھی بنچ کا حصہ ہیں،شیرزمان نے اپنی گرفتاری کے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،صدر ملتان ہائیکورٹ بار کی جانب سے صدرسپریم کورٹ باررشیداے رضوی،سیکرٹری آفتاب باجوہ پیش ہونگے۔
