صوبائی دارالحکومت پر چوروں ڈاکوؤں کا راج‘ شہری مال وزر سے محروم

لاہور(میڈیا پاکستان) صوبائی دارالحکومت میں عید پر بھی چوروں ڈاکوؤں کی چاندی رہی اور شہری لوٹتے رہے۔ موٹرسائیکل اورکار چوروں کے گروہ بھی عید کے موقع پر متحرک رہے10سے زائد گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ انارکلی میں چوروں کا گروہ7دکانوں کی دیواریں توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ لاہور میں مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن کے علاقہ میں شبیر کے گھر کی فیملی عید کرنے کیلئے اپنے گاؤں گئی ہوئی تھی چوروں نے ان کے گھر کے تالے کر25 لاکھ کر نقدی اورطلائی زیورات اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔ سمن آباد کے علاقے میں ناصر اوراس کی فیملی کو یرغمال بناکر 5لاکھ کی نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان ،نیوانارکلی کے علاقہ انارکلی میں چوروں کا گروہ7دکانوں کی دیواریں توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرارہوگیا۔ نواب ٹاؤن میں یوسف اور اس کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات ،باغبانپورہ کے علاقہ میں کاشف سے90ہزار، وحدت کالونی میں شریف سے80ہزار کی نقدی، مسلم ٹاؤن میں شہباز سے 65ہزار کی نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں اور گرین ٹاؤن شپ میں موسی ،ماڈل ٹاؤن میں سہیل، ملت پارک میں منصورہ کی گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن میں فرید نصیر آباد میں نعیم، فیصل ٹاؤن میں اختر، ہربنس پورہ میں صدیق کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …