فیصل آباد(میڈیا پاکستان) سرگودھا روڈ کے علاقہ میں شاپنگ پلازہ کی ڈیوٹی پرمامور پرائیویٹ کمپنی کے گارڈ نے فائرنگ کرکے12سالہ بچے کو موٹ کے گھاٹ اتاردیا۔12سالہ ثقلین جو پلازے کے قریب اقع گلی شادمان ٹاؤن کا رہائشی اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ ثقلین اپنے دوست کے ساتھ پتنگ لوٹتا ہوا، پلازہ کے مین گیٹ کے سامنے چلا گیا۔ جہاں ڈیوٹی پرمامورممتاز نامی گارڈ نے بچے کو روکنے کیلئے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں پرائیویٹ کمپنی کے سپروائز نے گارڈ کو پولیس کے حوالے کردیا جہاں پر گارڈ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا بچے کی ہلاکت کی خبر جب ان کی گھر پہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا والدہ اور دادی پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔
