لاہور:بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر100سے زائد افراد گرفتار

(میڈیا پاکستان)ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے زون سٹاف، ایل ڈیلبیو ایم سی اور واسا کے ساتھ ملکر شہر میں عید کے تینوں دن صفائی ستھرائی جو برقرار رکھنے کیلئے بھر پور متحرک رہے. اسی طرح ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور اجازت کی جگہ کے علاوہ شہر کے دیگر مقامات پر کیمپس لگانے پر بھر پور کاروائی کی اور ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے اسسٹنٹ کمشنرز کے کام کی خود مانیٹرنگ کی. ڈی سی لاہور سمیر احمد نے تمام سرکاری ملازمین کو بہترین طور پر کام سرانجام دینے پر شاباش دی.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …