پٹواری تن ساز یا کرکٹر الگ الگ فیلڈ اور گیم کا ایک ہی کردار نبھانے والے نے دھوم مچا دی

لاہور(میڈیا پاکستان) تن ساز، کرکٹر یا پٹواری ، چونگی امرسدھو کا رہائشی الگ الگ فیلڈ اور گیم میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگیا۔ ایک ہی شخص کے بیک وقت تین روپ دیکھ کر شہری حیران پریشان ہوگئے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ چونگی امرسدھو کا رہائشی محمد عارف میو جو خاندانی اور وراثتی طورپر ملنے والے کام کی بدولت محکمہ مال میں بطور پٹواری کے فرائض سرانجام دے رہاہے ۔ مذکورہ پٹواری عارف میو کے بڑے بھائی پٹواری ہیں اور والد بھی محکمہ مال میں بطور پٹواری کا کام کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ مذکروہ پٹواری اس فیلڈ سے ملحقہ وکالت کے شعبہ میں بھی ایل ایل بی کے پیپر دے رہا ہے جبکہ مذکورہ پٹواری ٹیپ بال اور ہارڈ بال میں مایہ ناز کرکٹر کے طورپر بھی اپنا لوہا منواچکا ہے اورکرکٹرز سے وابستگی کے باعث بھی کرکٹر میدانوں میں ہمہ وقت بھرپور طریقے سے کرکٹ کوپروفیشنل طورپرکھیلتے ہوئے پنجاب کی سطح پر کرکٹ کے میچز جیتتے ہوئے بڑے بڑے کپ اور انعامات سمیٹ رہا ہے تو دوسری جانب تن سازی کے شعبہ میں بھی مذکورہ پٹواری نے مقابلے بازی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور فٹنس کے حوالے سے سینکڑوں تن سازوں کو بھی تیار کررہا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں بیک وقت پر اتنے پروفیشنل کو سنبھالے ہوئے اس شخص نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے مذکورہ شخص کے قریبی دوست افسران اور رشتہ دار بھی اس کی صلاحیتوں سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …