(میڈیا پاکستان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہر بھر میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن ،لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس پر مجموعی طور پر238 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی فو سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح ناکے لگا کر شہر میں لایا جانے والے دودھ کا معیاد چیک کیا،شیر میں داخل ہونےوالی 238 دودھ کی گاڑیوں میں سے 91 میں ناقص دودھ پایا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر لئے جانے والے سیمپل مضر صحت ثابت ہونے پر کل 2320 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا ۔
ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کا کہنا تھا کہ تمام شہروں میں سپلائی کے لیے لائے گئے کھلے دودھ کی چیکنگ کی گئی،تاہم نیلے کیمیکل ڈرم استعمال کرنے پر 5 گاڑیوں 90 ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے۔
