عید پر سرعام سری پائے بھوننے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

(میڈیا پاکستنا): عیدالاضحیٰ پر سرعام سری پائے بھوننے والے اور مخصوص جگہوں پر آلائشیں نہ پھینکنے والے افراد ہوجائیں ہوشیار، خلاف ورزی پراب جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔
ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے لاہور کے اے سیز کوعیدالاضحیٰ پر صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔
ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں لاہور کے اے سیز، ایل ڈبلیو ایم سی،لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مویشی منڈیوں میں صفائی کے معاملات کو بہتر اور غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،عید کی نماز کے دوران سیکیورٹی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی پلان بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …