وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
اسلام آباد (24 نیوز): وفاقی حکومت نے ستمبر کیلئے پیٹرولیم منصوعات کی قیمت میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیڑول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اوگر کی جانب سے لائٹ ڈیزل 12 روپے 18 پیسے، مٹی کا تیل 15 روپے 79 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسہ فی لٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مٹی کا تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …