مکہ مکرمہ (میڈیا پاکستان): مسجد نمرہ میں عالم دین شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج دیا۔ خطبہ حج میں تقویٰ، حقوق العباد، عالمی امن اور والدین کی فرمانبرداری کا حکم دیا گیا۔
مسجد نمرہ میں سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے حج کی فضیلت پر لاکھوں فرزندان اسلام کے سامنے خطبہ حج دیا۔
انہوں نے خطبہ میں مسلم امہ کو تقوی، حقوق العباد، اسلام کے معاشی نظام پر کاربند رہنے کی تاکید کے علاوہ غیر مسلموں کے حقوق اور عالمی امن کا بھی ذکر کیا۔
خطبہ حج میں والدین کے حقوق اور فرمانبرداری کی تلقین کی گئی۔ مسجد اقصیٰ کی آزادی اور مسلمان ممالک کے مصائب کے حوالے سے بھی دعا کی گئی۔
