جب سے نااہلی ہوئی ہے لوگوں کے جذبے میں فرق آگیا

(میڈیا پاکستان):مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکامزنگ میں خواتین کنونشن میں شرکت کہتی ہیں کہ ایوان وزیراعظم میں ساڑھے چار سالوں میں بہت کچھ برداشت کیا،مجھ پر ڈان لیکس اور پانامہ لیکس کا الزام لگا، جب سے نااہلی ہوئی ہے لوگوں کے جذبے میں فرق آگیا ہے۔

مزنگ میں پی پی ایک سوچالیس خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کی سئنیررہنمامریم نواز، چئرپرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن لاہورشائستہ پرویزملک، ماجدظہور،کرن ڈار، صباصادق، شہزادمنشی، میاں مرغوب احمد،فرزانہ بٹ،کنول لیاقت ایڈوکیٹ سمیت دیگرنےشرکت کی۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جہاں مریم نوازکا استقبال کیا گیا وہیں لیگی کارکنان نے پرجوش نعرے بھی لگائے

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہ دوہزارتیرہ کی انتخابی مہم کےدوران ہر گھر میں اندھیرے تھے اوراب اجالے ہیں عوام جانناچاہتی ہے کہ ایسےملک میں قوم کوکمزورکیوں کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نوازکاکہناتھاکہ دھاندلی،پانامہ سازش نہ چلی تواقامہ چل گیا۔ مریم نوازشریف کاکہناتھاکہ نوازشریف کافیصلہ اب کوئی عدالت نہیں بلکہ عوام کرئےگئی۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ عدالتوں سے بھاگنے والا آج صادق جن کاامانت سےتعلق نہیں وہ امین ٹھہرا۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ جنہوں نےنااہلی کافیصلہ لیاوہ آج منہ چھپائے بیٹھے ہیں۔ لیگی رہنما کہتی ہیں کہ سترہ ستمبر الیکشن نہیں ایک لکیرہیں جس کےایک طرف جمہوریت دوسری طرف سازشی کھڑے ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ نوازشریف کامقدمہ آپکی عدالت میں لےکرآئی ہوں جبکہ سترہ ستمبرکولاہورمیں شیربولےگااوربلےوالوں کومعلوم ہوجائےگاکہ یہ گالی دینےوالوں کوووٹ نہیں دیتا،میاں نوازشریف کی نااہلی کابھی شکریہ کیونکہ اب جہاں دیکھونوازشریف نظرآتا ہے اور ڈینگی آیا تو ہمیں ڈینگی برادران کہاجبکہ آج خیبرپختونخواہ والے شہبازشریف کوآوازیں دےرہے ہیں جبکہ اس موقع پرمریم نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …