بینظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا؛پرویز مشرف اشتہاری قرار

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قراردے دیے گئے جبکہ دو پولیس افسران کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔
بینیظیر بھٹوقتل کیس کے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کومجرمانہ غفلت برتنے پر سترہ سال قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔
عدالت نے دیگر 5 ملزمان اعتزازشاہ، شیر زمان،حسنین گل، رفاقت حسین اورقاری عبدالرشید کوعدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔
فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغرخان اڈیالہ جیل میں سنایا جو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔ فیصلہ ملزمان کی موجودگی میں سنایا گیا۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بیظیر بھٹو کو ستائیس دسمبر 2007 کی شام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کردیا گیا تھا۔ اسی روز رات آٹھ بج کر بیس منٹ پر درج ہونے والے مقدمے کی سماعت دس سال میں مکمل ہوئی۔
فروری 2008 میں حکومت کی جانب سے برطانوی تحقیقاتی ادارےا سکاٹ لینڈ یارڈ ک واقعے کی تحققیقات کا حکم دیا جس نے ایک جامع رپورٹ پیش کی جبکہ 2008 کے عام انتخابات میں برسراقتدارآنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت نے 22 مئی 2008 کو اقوامِ متحدہ سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ج کے 3 رکنی کمیشن نے یکم جولائی 2009 سے تحقیقات شروع کیں اور اپریل 2010 میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ اگر سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی حکومت نے مناسب سکیورٹی فراہم کی ہوتی تو بینظیر بھٹو کو قتل ہونے سے بچایا جا سکتا تھا۔
اگست 2009 میں کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کو سونپی گئیں جس نے 2010 سے 2012 کے دوران چھ نامکمل چالان عدالت میں پیش کیے۔ ایف آئی اے نے اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں سعود عزیز،خرم شہزاد اور پھ پرویز مشرف کو بھی ملزم نامزد کردیا جنہیں بعد میں عدالت نے بھی اشتہاری قراردیا۔
اگست 2013 میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویزمشرف اوردونوں پولیس افسران سمیت سات ملزمان پر فرِد جرم عائد کی جبکہ آٹھویں ملزم اعتزاز شاہ کا مقدمہ نابالغ ہونے کی وجہ سے علیحدہ سناگیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …