عید الاضحی پر صفائی ستھرائی پر دفعہ 144نافذ ، خلاف ورزی اور این او سی کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والے کے خلاف کریک ڈائون

لاہور(میڈیا پاکستان):ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت عید الاضحی پر صفائی ستھرائی دفعہ 144پرعمل درآمد اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، ایل ڈبلیو ایم سی ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ڈپٹی کونسل آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی عید الاضحی کے دنوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا ئے اورملازمین کے ڈیوٹی روسٹر جاری کریں اور جانوروں کی آلاشوں کو بھی فوری ہٹائیں ۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عید کے دنوںمیں خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدکے دنوں میں دفعہ144کی خلاف ورزی اور این او سی کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کریں۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آج سے ہی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122عید کے ایام کا پلان جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار عید کے ایام میں مساجد ، کنٹرول روم ناصر باغ ، مینار پاکستان ، چڑیا گھر، سفاری پارک میں ڈیوٹیاں دیں گے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل سٹاف شہر میں عید کے بڑے اجتماعات پر ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ ڈی سی لاہورسمیراحمدسید نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور سیکرٹری یونین کونسلز بھی کاروائی میں حصہ لیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …