اوپی سی نے اوورسیز پاکستانی کو 3 کروڑ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ واپس دلادیا

لاہور(میڈیا پاکستان )اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی مدد سے امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو اپنے3 کروڑ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ واپس مل گیاہے۔ وائس چیئر پرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ نے اس ضمن میں بتایا کہ بالٹی مور، امریکہ میں مقیم زاہد منور خان نے کمیشن کو شکایت کی کہ ان کے چاہ پچھواڑہ مزنگ میں واقع 19 مرلے کے پلاٹ پرہمسائے نے3 سال سے ناجائز قبضہ کررکھاہے۔ اس شکایت کو ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو ریفر کیا گیا جس کے ارکان خصوصاً سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر )امین وینس،ایس ایس پی مبشر میکن اور چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی اوپی سی ساجد چوہدری کی کوششوں سے پلاٹ سے قبضہ ختم کراکے اسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔ زاہد منور خان نے اپنے پلاٹ سے قبضہ ختم کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور اوپی سی کی ٹیم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے۔ زاہد منور نے کہا کہ اوپی سی کی مدد سے انہیں پلاٹ کا قبضہ واپس مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …