ایل ڈی اے کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مُطابق لاہور میں 109سے زائد ہائوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی

لاہور (میڈیا پا کستان )ایل ڈی اے کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مُطابق لاہور میں 109سے زائد ہائوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی ہیں، تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کی متعلقہ محکموں سے ڈاکیومنٹیشن مکمل نہ ہونے تک این او سی جاری نہ کیے جائیں، ریئل اسٹیٹ پروٹیکشن کونسل کے ہونے والے اجلاس میں سی ای او پراپرٹی سلیوشن بائو حافظ احمد حفیظ ، چیئرمین محمد کامران ، مارکیٹنگ ڈائریکٹر محمد افضل ملک کے مایہ ناز پراپرٹی اسٹیٹ ہولڈرز محمد ہارون، صہیب وارثی عبداللہ تنویر، محمد عرفان اشرف ، آصف زبیر بھٹی،فیصل چوہدری، مُدثر چوہدری ، ملک جمشید سمیت نامور پراپرٹی ایکسپرٹس نے ایکسپرٹس نے کہا کہ صرف دُبئی میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پاکستانیوں نے سات ارب درہم کی سرمایہ کاری کی، جنوری 2016سے جون 2017کے دوران پاکستانیوں نے ریئل اسٹیٹ کی مد میں 5358ٹرانزیکشنز کیں ملک میں شفاف ، سادہ اور آسان ون ونڈو اور کم ترین نرخوں اور اداروں کی کرپشن ختم ہو تو ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ترقی کرسکتا ہے جبکہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں زوال کی وجوہات جاننے اور آئندہ ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں دو نمبر ہائوسنگ سکیموں اور اربوں روپے کے گھپلے کرنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی میکنزم بنانے کا اعلان کیا گیا اس موقع پر پراپرٹی سلیوشن گروپ کے چیئرمین محمد کامران، بائو حافظ احمد حفیظ کی طرف سے شفاف سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کیے جائیں تاکہ سرمایہ شفاف انداز سے لگایا جاسکے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …