متروکہ وقف املاک بورڈ کا گرینڈ آپریشن ،جائیدادیں قابضین سے واگزار کرانے میں مصروف عمل

لاہور(میڈیا پاکستان) متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ محکمہ کو خسارہ سے ناکل کر77کروڑ سرپلس میں کردیا ہے۔ اوراب تک15ارب کی جائیدادیں قابضین سے واگزار چکے ہیں، اب پورے ملک میں متروکہ وقف املاک کی اربوں کی پوشیدہ جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے سکیم شروع کررہے ہیں۔ سرکاری زمین پر قابض جو فرد رضاکارانہ طور پر پیش ہوجائے گا اور قبضہ واپس دے دیگا اس کو بے دخل نہیں کیاجائیگا اور رولز کے مطابق ان کے ساتھ کرایہ داری کے معاہدے کیے جائیں گے جبکہ متروکہ وقف املاک کی پوشیدہ جائیداد کی نشاندہی کرنے والے فرد کواس جائیداد کے ڈی سی ریٹ کے مطابق2فیصد انعامدیا جائے گا اور اس کا نام صیفہ راز میںرکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ’’میڈیاپاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ صدیق الفاروق نے کہا جب میں نے دو سال قبل محکمہ کا چارج سنبھالا تو 15کروڑ خسارے کا سامناتھا، سابق حکومت نے بیڑہ غرق کردیاتھا اب ہماری کارکردگی یہ ہے کہ بورڈ منافع میں جاچکا ہے، ہم نے لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ننکانہ، فیصل آباد، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں آپریشن کرکے قابضین سے محکمہ کی پراپرٹیز واگزار کرائیں جن کی مالیت پندرہ ارب روپے سے زائد ہے ہم نے محکمہ کیلئے نئی ڈویلپمنٹ پالیسی بنائی ہے جس کے تحت اشتہار دیا جائے گا کہ کو متروکہ املاک کی جائیدادیں خفیہ ہیں اوران پر قبضے ہیں انکو دریافت کیا جائے گا اورجو ہمیں اطلاع دے گا اس کو اس پراپرٹی کا2فیصد انعام دیاجائیگا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ جو قابضین خود پیش ہوجائیں گے انکو بیدخل نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق پہلا حق انکو دیکر کرایہ دار بنالیاجائیگا۔ہم پیشکش کرتے ہیں کہ قابضین مقدمے بازی ختم کریں، رولز کے جائیدادیں واپس کریں اور پھر پہلے استحقاق کے طورپر نیلامی میں حصہ لیکر وہ زمین حاصل کرکے اسے ڈویلپ کریں۔انہوںنے کہا کہ سابقہ دورمیں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اس وقت کے بہت سارے کیسز نیب میں چل رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دو وفاقی لیول کی یونیورسٹیاں قائم کررہے ہیں ایک ٹیکسلا اور دوسری کاک میپس مریدکے میں ہوگا، اس کیلئے مریدکے میں700کنال اراضی حاصل کرلی گئی ہے جس کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا اوریہاں بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم دی جائیگی اور اساتذہ رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …