ائیرپورٹس کی مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے سپرد کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(میڈیاپاکستان) لاہورسمیت دیگر ائیرپورٹ کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست سول ایو ی ایشن ملازمین نے ایڈووکیٹ عامر سعیدراں کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ائیرٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن سروس مینجمنٹ غیرملکی کمپنی کے سپرد نہیں کی جاسکتیں۔ ائیرپورٹس کی مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے سپرد کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے۔ ائیر پورٹس کے رن وے اور ریڈار سسٹم پاک فضائیہ کے بھی زیر استعمال ہوتے ہیں۔ سول ایوی ایشن کی مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے پاس چلی گئی تو ملکی دفاع پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …