لاہور(میڈیا پاکستان) پاکستان ریلویز اور نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس خسارے میںٹھیکیدار نے ہاتھ کھڑے کردئیے۔ عیدالاضحی کے بعد ٹرین واپس کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ریلویز نے چند ماہ قبل شالیمار ایکسپریس کو نیلامی کے ذریعے نجی شعبے کے حوالے کیا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کمیٹی نے سالانہ ایک ارب80کروڑ روپے میں ٹرین حاصل کرلی۔ اس سے قبل شالیمار ایکسپریس ایک اور ٹھیکیدار کے پاس تھی جو ساٹھ کروڑ روپے سالانہ پاکستان ریلویز کو اداکرتاتھا۔ رواں برس فروری میں سابق ٹھیکیدار کاپانچ سالہ معاہدہ ختم ہوا تو نیلامی کے ذریعے کسی ناتجربہ کار ٹھیکیدار نے مہنگے داموں ٹرین حاصل کی اورخسارے کی وجہ سے کم ازکم چھ ماہ کاکنٹریکٹ پوراکررہے ہیں۔ ممکنہ طور پر عید کے بعد ٹرین ریلوے کو واپس کردی جائیگی۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی ٹھیکیدار آئے یا جائے فرق نہیں پڑتا، پاکستان ریلوے کو معاہدے کے مطابق پیسے مل رہے ہیں۔
