سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے خلاف مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کی اہم بات اس میزائل کا جاپان کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے جانا تھا۔
آج سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی خطرہ قرار دے دیا ہے۔
شمالی کوریا کا جاپانی فضائی حدود میں کامیاب بیلسٹک میزائل کا تجربہ
سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا میزائل پروگرام بند کرے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری ٹھوس اقدام کرے۔
دوسری جانب روس اور چین کی مخالفت کے باعث شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے پراتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
چین نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کا مسئلہ پرامن اور سفارتی طریقے سے حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …