پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے نوجوان طالبعلم کی نعش برآمد

(میڈیا پاکستان ): پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے ایم اے اُردو کے طالبعلم کی دو سے تین روز پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔ واقع قتل ہے یا خودکشی؟ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق ایم اے اردو کا طالبعلم منظور حسین گزشتہ تین روز سے کسی سے نہیں ملا جبکہ جائے وقوعہ سے برتن موبائل فون چارجز اور کچھ دستاویزات ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے اردو کا طالبعلم منظور حسین پاکپتن کا رہائشی تھا، پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل 168 میں دوست کے کمرے میں رہائش پذیر تھا، شبہ ہے کہ منظور حسین نے خودکشی کی ہے۔
پولیس نے نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …