لاہور ہائیکورٹ کا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے بر طرف ملازمین کو بحال کرنیکا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے برطرف 449 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو درخواست گزار محمد عمران نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب لینڈ ریکارٖڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا جن ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ابھی ان کے کنٹریکٹ بھی ختم نہیں ہوئے تھے۔
درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کنٹریکٹ ختم ہوئے بغیر ملازمت سے برطرف کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کی مخالفت کی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …