عیدلاضحی کی تیاریاں عروج پر،شاپنگ پلازوں ،بازاروں میں خواتین کا رش

لاہور(میڈیا پاکستان) عیدلاضحی کی تیاریاںعروج پر ہیں۔ شہریوں نے بازاروں، شاپنگ پلازوں کا رخ کرلیا ہے۔کوئی ریڈی میڈ ملبوسات خرید رہاہے تو کوئی نیا جو تا لڑکیاں اپنے لئے نئے فیشن کے ڈیزائن کردہ ملبوسات اور جوتے اور میک اپ کا سامان اور جیولری خریدرہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی خریداری کے جنون کودیکھتے ہوئے دکانداروں نے اشیاء کی قیمتیں کئی گناہ بڑھادی۔ اب بڑی عید کی تیاری بھی چھوٹی عید کی طرح ہی کی جاتی ہے۔ انارکلی اور اچھرہ میں شاپنگ کرنے کے لئے آنے والی خواتین بلقیس عمران، سحر چوہدری، آسیہ سمیرا، رباب اختر نے ’’میڈیا پاکستان‘‘کو بتایا کہ مہنگائی بہت ہے ہر چیز کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے بچے ضد کرتے ہیں کہ انہوں نے نئے کپڑے اورجوتے خریدنے ہیں بچوں کی خواہش پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ،رفعت،شفقت علی، آمنہ، سعدیہ، غزالہ اور اسماء نے بتایا کہ عید میں قربانی کرنے کے لئے بیل خرید لیا ہے اب اپنے اوربچوں کیلئے خریداری کرنی ہے لیکن ہرچیز بہت مہنگی مل رہی ہے ۔ دکانداروں صدیق احمد، شفیق، ضیاء خالد، جاوید اورحامد نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ دکاندار بہت منافع کماتے ہیں جبکہ لوگوں میں سستی اور مہنگی اشیاء میں فرق کا شعور موجود ہے وہ بحث کرکے کم قیمت کراکر اپنی پسند کیاشیاء خریدکرلے جاتے ہیں۔ زاہدہ نبیلہ خان، فوزیہ اور رخسانہ نے بتایا کہ عید پر ضروری ہے کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کا بھی خیال رکھاجائے۔ دولت مندوں کو عید سادگی سے گزارنی چاہیے تاکہ ان کے اردگرد بسنے والے غریب طبقہ میں احساس محرومی نہ بڑھے، قربانی کے گوشت کو عام مستحق لوگوں میں تقسیم کیاجائے نہ کہ فرج بھرلئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …