لاہور(میڈیا92 نیوز) ایچی سن کالج کے پرنسپل کےاستعفے کا معاملہ، لاہور نیوز اندرونی کہانی منظر عام پر لے آیا۔ کشمالہ طارق پر ایچ ای سی حکام کے ذریعے پرنسپل پر شدید دباؤ کا الزام۔ واضح رہے گزشتہ دنوں ایچی سن کالج میں لڑائی کا واقع پیش آیا تھا جس میں سابق ایم این اے کشمالہ طارق کا بیٹا بھی شامل تھا۔ جس وجہ سے کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن نے دونوں طلبہ کا داخلہ روک دیا تھا۔ لڑائی میں ملوث دونوں لڑکے او لیول کے طالبعلم تھے۔ تاہم اس پر ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر نے نوٹس لیتے پرنسپل کو یقین دہانی کروائی کے ان پر سے سیاسی دباؤ ختم کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
