لاہور ہائیکورٹ د عیدلاضحی کے پیش نظر درخواستوں ضمانتوں کی تعداد میں اضافہ،کلاء اور سائلین کارش،ججزمقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور(میڈیا پاکستان) بڑی عید اپنوں کے ساتھ منانے کی خواہش ،ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود عیدلاضحی کے پیش نظر درخواستوں ضمانتوں کی تعداد میں اضافہ، وکلاء اور سائلین کارش، رواںہفتے ججز ترجیحی بنیادوں پر درخواست ضمانتوں پرمقدمات کی سماعت کریں گے۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی لاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانتوں کی بڑی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ عدالت عالیہ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود فوجداری مقدمات کی سماعت کرنیوالی عدالتوںکے باہر سائلین اور پولیس اہلکاروں کارش رہا۔ ہائیکورٹ میںرواںہفتے کے دوران قائم مقام چیف جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد انوارالحق، جسٹس سید کاظم رضاشمسی، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس امجد جاوید اورجسٹس بشیر احمد سمیت دیگرججز درخواست ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔ اس مقصد کے لئے پرنسپل سیٹ پرسماعت کیلئے4ڈویژن اور18سنگل بنچز مقدمات سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک میںقائم مقام چیف جسٹس اورجسٹس حبیب اللہ عامر تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریںگے۔ ڈویژن بنچ نمبردو میں جسٹس سید کاظم رضاشمسی اورجسٹس امجد جاوید گورال فوجداری مقدمات کی سماعت کریںگے۔ بنچ نمبر تین میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد مبین دیوانی مقدمات کی سماعت کریںگے۔ ڈویژن بنچ چارمیں جسٹس چودھری مشتاق احمد اورجسٹس طارق افتخار احمد فوجداری مقدمات کی سماعت کریںگے۔ ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے کیسز کی سماعت کریںگے۔ سنگل بنچ میں جسٹس محمد انوا رالحق، جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس علی اکبرقریشی اورجسٹس چودھری محمد اقبال بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …