دنیا کے پانچ ایسے ممالک جہاں لوگوں کی عمریں 100یا اس سے زیادہ ہوتی ہیں

لاہور(ثوبان/میڈیا92نیوز)
آج کل ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ میں لگا ہوا ہے اور پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے لیکن اس کے اثرات انسان کی صحت پر پڑ رہے ہیں اور انسان کی صحت خراب کم ہوتی جارہی ہے ،ٹیکنالوجی نے بھی انسان کی صحت کو بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے اوست عمر 60سے کم ہوکر 55ہوگئی ہے لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی عمریں 100سال یا اس سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں ،آج ہم آپ کو ایسے ہی لوگوں کے بارے میں بتائیں گے،ان لوگوں کو blue zoneکہا جاتا ہے۔

Okinawa, Japan

یہاں کے لوگوں کی بیادی خصوصیت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنا بہت سا وقت ساحل سمند پر گزاتے ہیں،کھانے میں یہ لوگ ، ادرک، سبز چائے، براﺅن رائس ، اور مچھلی ان کو بہت پسند ہے۔

Sardinia, Italy

یہاں کے زیادہ تر لوگ چڑاوے ہیں جو اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ دور دور چلتے ہیں جس سے ایک طرف تو ان کی ورزش ہو جاتی ہے اور دوسری طرف یہ لوگ بھیڑوں کے دودھ، اور مکھن سے کیلسیم اور پروٹین حاصل کرلیتے ہیں۔

Nicoya, Costa Rica

یہ لوگ دالیں ، اور مکئی بہت شوق سے کھاتے ہیں،کم کیلوریز والی یہ غذائیں ان کے دل کو ٹھیک رکھتی ہیں،جس کی وجہ سے وہ طویل عمر پاتے ہیں۔

Ikaria,Greece

یونان میں واقع یہ چھوٹا سا جزیرہ یہاں کے لوگ آلو، دالیں، بکری کا دودھ،سبز رنگ کے پھل،اور شہد کھاتے ہیںاس کے علاوہ تھوڑی سی مقدار میں گوشت اور مچھلی بھی کھاتے ہیںاس جزیرے کے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں۔

Loma Linda,California,USA

یہاں کے لوگ شراب ، سگریٹ ، اور اخبارات اور ٹی وی سے مکمل پرہیز کرتے ہیںوہ صرف بائبل میں ذکر کی گئی غذائیں کھاتے ہیں،یہ لوگ اگرچہ سبزی خور ہیں لیکن مچھلی بھی ان کی غذا کا لازمی حصہ ہے،وہ کوئی بھی ایسا کھانا یا مشروب استعمال نہیں کرتے جس میں چینی شامل ہو.

ان غذائی اعداد کے علاوہ لمبی عمر پانے والوں میں چند مشترک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ جسمانی طور پر متحرک رہنا، ورزش کرناتفریح کے لیے وقت نکالنا،اور زندہ دل زندگی گزانا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …