کل کون سی اہم شخصیت پاکستان کا دورہ کرے گی؟ جانیئے


اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کیساتھ کل پاکستان پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اولو پاکستانی دفتر خارجہ کا دورہ کریں گے جہاں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی انکا استقبال کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کی ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔
ترک وزیر خارجہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ ترک وزیر خارجہ نئی پاکستانی قیادت کو ترک صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …