کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بچے سے متعلق اہم بات بتا دی، جانیئے بڑی خبر


ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا بیٹا تیمور رواں سال دسمبر میں دو سال کا ہوجائے گا، تاہم ابھی سے اداکارہ کے سامنے دوسرے بچے کی سوالات سامنے آنے لگے ہیں۔
کرینہ کپور خان حال ہی میں ایک بھارتی شو کا حصہ بنیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ دوسرے بچے کے حوالے سے کیا منصوبہ بندی کررہی ہیں،کرینہ کپور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مزید دو سال‘ یعنی وہ ابھی دو سال کا وقفہ لیں گی،اس شو پر اداکارہ کے ساتھ ان کی سب سے قریبی دوست امریتا اروڑا بھی موجود تھیں۔
امریتا نے بھی اس سوال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کرینہ کو کہہ دیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ حاملہ ہونے کا ارادہ کریں تو مجھے پہلے ضرور بتادیں تاکہ میں اس وقت یہ ملک چھوڑ دوں‘،خیال رہے کہ کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’ٹشن‘، اور ’قربان‘ وغیرہ شامل ہیں۔
کرینہ کپور خان کے ہاں 2016 دسمبر میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی تھی،یاد رہے کہ کرینہ کپور کے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار شاہد کپور کے ہاں رواں ماہ 5 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی،شاہد کپور کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئی تھی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام زین کپور رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …