لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اگر آپ کے پاس اپنے والدین کیلئے کوئی خوشخبری ہو اور آپ ان کے ردِعمل کو ریکارڈ کرنا چاہتے ہوں یا
آپ کہیں کچھ سیکھ رہے ہوں اور آپ وہ تمام ہدایت ریکارڈ کرنا چاہتے ہوں تو اس کیلئے اسکائپ نے آپ کی مشکل کو آسان کردیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے حال ہی میں اسکائپ کا جدید ورژن 8.0متعارف کرایا ہےجس میں کال ریکارڈنگ صلاحیات موجود ہیں۔
صارفین اسکائپ کال کس طرح ریکارڈ کرسکیں گے ملاحظہ ہو
اسکائپ کال ریکارڈنگ
اسکائپ کال کو ریکارڈ کرنے کیلئے +بٹن کو کلک کریں اور اسٹارٹ ریکارڈنگ پر کلک کریں۔ کال میں شریک ہر فرد کی اسکرین پر تنبیہی بینر آویزاں ہوجائے گا کہ ان کی کال ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اپ کو پہلے دیگر افراد سے اجازت لینی چاہیئے اور سب سے پوچھنا چاہیئے۔ اگر آپ ریکارڈنگ شروع کرتے ہیں آپ کو ایک بینر دِکھے گا جو آپ کو ریکارڈنگ کے متعلق سب کو بتانے کی ہدایت کرےگا۔
اسکائپ کال 30دن سے زیادہ آپ خود ہی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
کمپیوٹر پر ریکارڈنگ کھولیے، اوپر دائیں جانب موجودتین نقطوں کے بٹن کو کلک کریں اور سیو ٹو ڈاؤن لوڈ چُن لیں۔ آپ اپنے چیٹ میں ریکارڈنگ پر رائٹ کلک کرکے سیو ٹو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
موبائل پر آپ ریکارڈنگ کو دباکررکھیں اور پھر سیو کو دبا دیجئے۔ ریکارڈنگ آپ کے موبائل میں ایم پی 4فارمیٹ میں سیو ہوجائے گی۔
آپ اسکائپ کی ریکارڈنگ شیئر بھی کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے ریکارڈنگ پر رائٹ کلک کریں(یا موبائل پر ریکارڈنگ کو دبا کر رکھیں) پھر فارورڈ کا آپشن چنیں۔ پھر اپنے اسکائپ کانٹیکٹ کا انتخاب کریں جنہیں آپ کو وہ ریکارڈنگ بھیجنی ہو اور پھر شیئر دبا دیں۔
