لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی کامیابی اور عوامی پسندیدگی کے سبب اس کی ہیروئن مایا علی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ مایا علی کی فلمی مصروفیت بڑھ گئی ہیں انہوں نے نئی فلم ’پرے ہٹالو ‘ سائن کی ہے ۔
جس کی ان دنوں شوٹنگ بھی جاری ہے ۔
اس لو اسٹوری پر مبنی فلم میں ان کے ہیرو شہریار منور بتائے جاتے ہیں ۔
نئی فلم ’پرے ہٹالو‘ کے ہدایتکار عاصم رضا ہیں۔
