پاکستانتازہ ترین

کلثوم نواز کے جنازے میں تاخیر کی وجہ سے نوازشریف، کلثوم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی میں توسیع جانتے ہیں اس خبر میں

لاہور (میڈیا92نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے میاں نواز شریف، مریم اور کپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی تین دن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت شریف خاندان کو ہر ممکنہ سہولت قانون کے مطابق دے گی۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں تاخیر ہوئی تو مدت مزید بڑھا دی جائے گی۔ قانون کے مطابق محکمہ داخلہ صرف 12 گھنٹے کی پیرول پر رہائی دے سکتا ہے جس میں سفری وقت شامل نہیں۔ اس حساب سے ساڑھے 3 بجے وقت ختم ہو رہا تھا جس کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی 3 دن تک بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

Back to top button