13سال سے شیشے کے پنجرے میں بند ایک عورت


لاہور(ثوبان/میڈیا92نیوز) آج کل بہت سے نئی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں لیکن سپین کی ایک خاتون کو ایک انتہائی عجیب و غریب بیماری لاحق ہے جی ہاں جواینا نامی یہ خاتون جس کو ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے یہ شیشے کی کمرے میں رہنے پر مجبور ہے اس خاتون کو یہ عجیب و غریب بیماری اُس وقت ہوئی جب یہ 29سال کی تھی اور اس کا شوہر باہر آلو کے پٹوں کی کاشت کاری کررہا تھا اور ان پر کیمیکل سپرے بھی کررہا تھا اُس وقت جواینا باہر گئی اور اس نے آلو کے پٹوں کو چھو لیا ،پٹوں کو چھونے کے کچھ دیر کے بعد ہی اس کا جسم سوجھنے لگا تو اس کے گھر والے اس کو اسپتال لے گئے وہاں جا کر ڈاکٹرز نے کہا اس خاتون کو ایک عجیب و غریب بیماری ہوگئی ہے جو اُسی کیمیکل کی وجہ سے ہوئی ہے جس کو جواینا نے چھوا تھا اور اس بیماری کی وجہ سے کوئی بھی شخص جواینا کو چھو نہیں سکتا ۔

اُس دن سے اب تک جواینا ایک شیشے کے کمرے میں بند ہے ، اور اس کے گھر والے اس کا شوہر اور اس کے بچے اس سے شیشے کے باہر سے ہی ملتے ہیںاگر کسی نے جواینا کو ملنا ہوتا ہے تو اس کو پہلے مختلف قسم کے کیمیکل سے نہانا پڑتا ہے ۔جواینا صرف اُس وقت اپنے کمرے سے باہر آتی ہے جو اس کو طلبی معائنے کے لیے اسپتال لے کر جایا جاتا ہے لیکن اُس وقت بھی اس چیز کا خیال رکھا جاتا ہے کہ جواینا کو کوئی چھو نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …