حکمرانوں کی کرپشن عدالت عظمی نے پکڑی ہے:چودھری مونس الہی

(میڈیا پاکستان) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہی متحریک ہو گئے ، ان کا کہنا تھا حکمرانوں کی کرپشن عدالت عظمی نے پکڑی ہے ق لیگ کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سنیئر رہنما چودھری مونس الہی کی صدارت میں پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ،جس میں خدیجہ عمر فاروقی ، میاں محمد منیر ، ڈاکٹر عظم الدین لکھوی ، سہیل اصغر اعوان ، چودھری ذوالفقار پپن، شیخ عمر، سہیل سرفراز چیمہ ، رانا اسد ایڈوکیٹ ، عاطف مرزا ایڈوکیٹ ، شہزاد الہی ، اشفاق بھٹی ، تنویر چیمہ ، سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ق لیگ کے آئندہ کی حکمت علمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر چودھری مونس الہی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ق کیگ کے ساتھ کھڑے رہے والے رہنما اور کارکنوں کے مشکور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ آئندہ الیکشن میں ایک بڑی جماعت بن کر سامنےآئے گی ،چودھری مونس الہی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کرپشن عدالت عظمی نے پکڑی ہے ، چودھری مونس الہی کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، جبکہ موجودہ حکمرانوں کا ہر منصوبہ ناکام ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …