نوازشریف، مریم نواز اور کپٹن صفدر جاتی امرا پہنچ گئے، بریکنگ نیوز

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کو 12 گھنٹے کی پیرول رہائی کی اجازت کے بعد جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ رہائی کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کی پیرول رہائی منظور کرلی۔ محکمہ داخلہ نے 12گھنٹے کی پیرول رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جبکہ،شہباز شریف نے 5 دن کی پیرول رہائی کی درخواست دی تھی۔ تینوں قیدیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ بلٹ پروف گاڑیوں سے نوازشریف ،مریم نواز اور صفدرکو جاتی امرا پہنچایا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی عمرہ میں 3کمروں کو سب جیل قرار دے دیا۔ نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کو صرف انکے گھر کے افراد سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔ گھر کے افراد کے علاوہ تینوں قیدیوں سے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سے اجازت لینا ہوگی۔ ایئرپورٹ اور جاتی امرا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ جاتی امرامیں لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کلثوم نوازکا جست خاکی لینے کیلئے آج شہباز شریف لندن روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …