لاہور (میڈیا92نیوز) محنت نے غربت کو مات دے دی۔ پٹرول پمپ کیشئر کی بیٹی کو پنجاب کالج نے دیا سہارا۔ سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والی کشف ثناء اللہ نے لاہوربورڈ میں ٹاپ کرلیا۔ والدین کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔تعلیمی میدان میں غریب خاندان کی طالبہ نے میدان مار لیا۔پنجاب کالج میں زیر تعلیم پٹرول پمپ کیشئر کی بیٹی کشف ثناء اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ سبزہ زار ڈوبن پورہ کی رہائشی پوزیشن ہولڈر کشف ثناءاللہ۔ کو پنجاب کالج نے سکالرشپ پر مکمل تعلیم دی۔کشف ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔میڈیکل میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ اضافی بوجھ ہے، اسے ختم کرنا چاہیے۔والدین بھی اپنی بیٹی کی شاندار کامیابی پر انتہائی خوش ہیں۔کامیابی کا سہراپنجاب گروپ آف کالجز کو قرار دے دیا۔طالبہ نے شاندار کامیابی پر والدین اور پنجاب کالج کا شکریہ ادا کیا، جبکہ اہل علاقہ بھی کشف کو مبارک باد دینے کے لئے گھر پہنچ گئے۔
