لاہور(میڈیا92 نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پنجاب کالج کی شاندار روایت برقرار۔ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرکے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔ لاہور بورڈ میں تیس میں سے اٹھارہ پوزیشیں لے کر پنجاب کالج سرفہرست رہا۔تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈزکے ناموں اعلان کردیا پنجاب گروپ آف کالجز تمام تعلیمی اداروں پر بازی لے گیا۔مجموعی طور پر پہلی 3پوزیشن پنجاب کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ کشف ثناءاللہ نے1100 میں سے 1062 نمبر حاصل کر کے پہلی،سجل طارق نے 1058 کے ساتھ دوسری، کشف علی نے1053نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح پری میڈیکل بوائز میں ایک، پری میڈیکل گرلز کی تینوں،پوزیشنیں پنجاب گروپ آف کالجز کے نام رہی۔پنجاب کالج نے پری انجینئرنگ بوائز میں ایک،، پری انجینئرنگ گرلز میں 2پوزیشنیں۔لے کر میدان مار لیا۔جنرل سائنس گروپ بوائز اینڈ گرلز کی تینوں پوزیشن۔کامرس گروپ بوائز میں 2، کامرس گروپ گرلز میں 2،آرٹس گروپ فار گرلز میں ایک پوزیشن پنجاب کالج نے حاصل کی۔چیئرمین لاہورتعلیمی بورڈ چودھری اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس میں پنجاب کالج کے طلبہ نے 75فیصد پوزیشن اپنے نام کیں۔
