سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ کی 2010 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’دبنگ‘ تیسری بار آئندہ برس دھوم مچانے آرہی ہے۔
فلم ’دبنگ 3‘ کی کاسٹ میں پہلے کی طرح سلمان خان کے ساتھ اداکارہ سوناکشی سنہا جلوہ گر ہوں گی اور معاون کردار بھی ارباز خان ہی نبھائیں گے لیکن صرف ہدایات پرابھو دیوا دیں گے۔
‘دبنگ 3’ میں بطور ڈائریکٹر ارباز خان کی جگہ پرابھو دیوا نے لے لی


دو روز قبل فلم کی تکمیل کو 8 برس مکمل ہوئے، اس موقع پر سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ملاقات ہوئی۔
سلمان خان نے ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور پرستاروں کو آگاہ کیا کہ ’گذشتہ روز رجو اور چلچبل پانڈے ملے۔ اتفاق سے مہیش، ساجد اور واجد سے بھی ملاقات ہوئی، ملتے ہیں آئندہ برس دبنگ 3 میں‘۔
دوسری جانب سوناکشی سنہا نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کی اور دبنگ 3 کا باقاعدہ اعلان کیا۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’دبنگ‘ سے ہی کیا تھا جبکہ اس کے سیکوئل میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …