نواز شریف کو جیل میں اہلیہ کے انتقال کی خبر مل گئی

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ان کی اہلیہ کے انتقال سے اڈیالہ جیل میں آگاہ کردیا گیا جس کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر آبدیدہ ہوگئے۔
بیگم کلثوم نواز کو اگست 2017 کے دوران گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔
بیگم کلثوم نواز 1950 میں ڈاکٹر محمد حفیظ کے گھر پیدا ہوئیں، وہ رستم زمان گاما پہلوان کی نواسی تھیں۔
اپریل 1971 میں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے شادی ہوئی۔
بیگم کلثوم نواز کو 3 مرتبہ خاتون اول رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کو غمزدہ خاندان کو ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …