حسین نوا ز نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد اہم انکشاف کردیا، جانیئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازآخر وقت تک نوازشریف اور بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں لا علم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق حسین نواز نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ،حسین نوا ز نے انکشاف کیا کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر اور بیٹی کے بارے میں لاعلم تھیں کہ وہ دونوں جیل میں ہیں ۔
حسین نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ان کو ہوش آیا تھاوہ اشاروں میں بات کرنے کے قابل ہوگئی تھیں، وہ اکثر مریم نواز اور نواز شریف کے بارے میں پوچھا کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتی ، گزشتہ روز بھی والدہ نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کے بارے میں پوچھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …