بالی ووڈ فلم استری نے لوگوں کے دل جیت لیے، جانیئے کتنا بزنس کردیا؟


ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بولی وڈ اداکار راج کمار راؤکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہاررکامیڈی فلم استری کو ناظرین خوب سراہ رہے

ہیں۔ لوگوں کو فلم میں موجود مناسب مقدار میں مزاح اور ہارر کافی پسند آرہا ہے۔
نامور فلم ناقد اور ٹریڈ اینلسٹ تران آدرش نے فلم کی باکس آفس کی کمائی کے متعلق ٹوئٹ کیا۔
ان کی ٹوئٹ کے مطابق فلم دوسرے ہفتے میں 72کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔
امر کوشک کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں راج کمار راؤ اور شردھا کپور کےعلاوہ پنکج ٹریپاٹھی، اپرشکتی کھرانا اور ابھیشک بینرجی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آرہے ہیں۔
اپنی ریلیز کے پہلے دن فلم استری نے توقع سے زیادہ یعنی 6.82کروڑ روپے کا بزنس کیاتھا۔
اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ ہم فلم کے سیکوئل کیلئے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …