اسلام آباد(میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابق صدر اور پاکستان کی سابق خاتون اول، کلثوم نواز 1950 میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق معروف پہلوان گاما پہلوان کے خاندان سے تھا۔آپ نے ابتدائی تعلیم
مدرسہ البنات سے حاصل کی اس کے بعد لیڈی گریفن اسکول سے میٹرک کیا۔ ایف ایس سی اسلامیہ کالج جبکہ بی ایس سی کی ڈگری ایف سی کالج لاہور سے حاصل کی۔محترمہ کلثوم نواز جس دوران پنجاب یو نیورسٹی سے ایم اے کر رہی
تھیں،اس دوران ان کی منگنی سابق وزیراعظم نواز شریف سے طے پاگئی۔آپ کے بڑے بھائی عبدالطیف کی شادی بھی شریف خاندان میں ہوئی تھی اور یہی رشتہ داری اپریل1971 میں نواز شریف سے کلثوم نواز کی شادی کا سبب بنی۔آپ
کی شخصیت ایسی تھی کہ شریف خاندان کے بد ترین مخالف بھی آپ کے گن گاتے تھے، سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی لہذا آپ امور خانہ داری کو زیادہ ترجیح دیتی تھیں۔لیکن 1999 کے مارشل لا کے بعد آپ نے جس بہادری سے اپنے
خاوند نواز شریف کی رہائی کی مہم چلانے کے لئے کلثوم نواز سیاسی میدان میں سرگرم ہوئیں۔بڑے میاں صاحب کی غیر موجدگی میں 22 جون 2000 میں ان کو مسلم لیگ ن کی قائم مقام صدر بنا دیا گیا، آپ نے 2 سا ل تک پارٹی کی صدارت کی۔