محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مکمل ہوگیا، جانیئے اہم خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع لے مطابق 9 اور 10محرم کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہو گی جبکہ فوج اور رینجرز کے دستے ڈیوٹی دیں گے۔ اس کے علاوہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی و بلدیہ عظمیٰ بھی تیار ہے۔ سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بنا لیا گیا۔ شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے پیشِ نظر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ 314 کیمرے روٹس کی نگرانی کرینگے جبکہ 500 رضا کار بھی ڈیوٹی پر ہونگے۔ کسی بھی قسم کی تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے عارضی ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …