پی ٹی آئی چیئرمین کا عائشہ گلا لئی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلا لئی (ayesha gula lai) کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ایم پی اے کو آخری نوٹس جاری ، کاپی سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلا لئی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ایم پی اے کو پارٹی کی جانب سے آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ا

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی بکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست کی گئی ہے کہ عائشہ گل لئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ، عمران خان نے عائشہ گل لئی کو بھی آخری نوٹس بھیج دیا۔

عمران خان کا موقف ہے کہ پارٹی سے انحراف کے بعد عائشہ گل لئی پارٹی کی ذمہ دار نہیں رہی ، کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے ، فیصلے میں بطور پارٹی چئیرمین اختیارات کا استعمال کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے موقف اپنایا کہ آپ معطلی کے بعد شو کاز نوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہیں ، نوٹس کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …