(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے شہرت رکھنے والی پاکستانی اداکارہ میرا نے بھی ڈیم فنڈ میں25ہزار کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔
It was wonderful to celebrate the day with special kids today .#karachi pic.twitter.com/QwaSML1Z9h
— Meera (@TheMeeraJee) September 10, 2018
انہوں نے یہ اعلان کراچی میں ایک اسپیشل چلڈرن اسکول کے دورے پر کیا۔
میرا اسپیشل چلڈرن اسکول کے بچوں میں گھل مل گئیں ،انہوں نے نہ صرف اسپیشل بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ کے کام کو سراہا بلکہ ڈیم فنڈ میں 25ہزاردینے کابھی اعلان کرتے ہو ئے دوسروں کو اس کام میں حصہ لینے کی تلقین کی۔
میرانے اس موقع پر نئی حکومت کی تعریف کی اور کہا تبدیلی آچکی ہے، پانچ سال میں ہم مزید مثبت تبدیلیا ں بھی دیکھیں گے ۔