مال روڈ اور داتا دربار کے بعد ہال روڈ پر بھی کوڑا پھینکنے کی اجازت نہیں

لاہور(میڈیا92 نیوز) مال روڈ اور داتا دربار کے بعد ہال روڈ پر بھی کوڑا پھینکنے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق خلاف ورزی پرایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیے کہ صفائی پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ مال روڈ کی 20 تاریخی عمارتوں پر سول ورک جاری ہے جسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف کارپوریشن نے رپورٹ جمع کروادی۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …