دنیا کا عیاش ترین سلطان، جانیئے خاص رپورٹ


لاہور(میڈیا92نیوز) جنوب مشرقی ایشیا میں واقع "برونائی دارالسلام”میں گزشتہ 60برسوں سے بادشاہت چلی آرہی ہے۔65سالہ سلطان حاجی حسن البلقیہ تیل کی دولت سے مالا مال اس چھوٹی سی مسلم سلطنت کے 29ویں تاجدار ہیں۔ان کی زاتی دولت کا اندازہ20ارب ڈالرز لگایا جاتا ہے۔سلطان حسن البلقیہ قیمتی اور نایاب کاروں کے شوقین ہیں۔ان کے اس شوق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکے پاس تقریباً 6ہزار کاریں موجود ہیں۔ان میں سے بیشتر ایسی ہیں جو دنیا میں انے کے سوا کسی دوسرے کے پاس موجود نہیں ہیں۔سلطان کی رہائش گاہ گا نام "آستانہ نور االایمان "ہے۔یہ دنیا کا سب سے بڑا محل ہے۔اس کی وسعت و عرضیت اٹلی میں کیتھولک عیسائیوں کے مرکز "ویٹیکن پیلس” سے بھی کہیں زیادہ ہے، مجموعی طور پر 21لاکھ 52ہزار 782مربع فٹ رقبہ پر پھیلے اس محل کی تعمیر پر 350ملین ڈالرز خرچ کئے گئے تھے۔اس میں 1788کمرے اور 257غسل خانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …