پاکستانتازہ ترین

عدالت نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

لاہور(میڈیا92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عدالت نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کو ٹریفک رولز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سے لائسنس جاری کرنے کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ لائسنس میرٹ کے مطابق دیا جائے کسی بھی قسم کی رعائیت نہ کی جائے۔

Back to top button