مردم شماری کے عبوری نتائج کے اعدادوشمار میں عجلت سے کام لیے جانے کا انکشاف

محکمہ شماریات نے مردم شماری کے بعد 10 بڑے شہروں کی شہری آبادی کے اعدادو شمار میں بعض اضلاع کو یکسر نظرانداز کیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کردیئے ہیں جس میں ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بتائی گئی جب کہ ملک کے 10 بڑے شہروں کے اعدادو شمار بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تاہم، 10 بڑے شہروں کے اعدادوشمار میں بعض اضلاع کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔کوئٹہ اور اسلام آباد کی شہری آبادی کو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ اور بہاولپور سے کم ہونے کے باوجود ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل کیا گیا، یعنی شیخوپورہ اور بہاولپور کو بڑے شہروں کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے شہری علاقوں کی آبادی ایک کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 352 ہے اور ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور ہے جس میں کوئی دیہی آبادی نہیں، لاہور کی شہری آبادی ایک کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 285 ہے، آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا ضلع فیصل آباد ہے جس میں شہری آبادی 37 لاکھ 60 ہزار 328 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …