(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اورنج ٹرین چلے گی یا نہیں، اس حوالے سے ایک اور مشکل سر پر آن پڑی ہے۔ تعمیراتی کام کی نگرانی کیلئے بنایا جانے والا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بند ہو گیا جبکہ 26 افسر فارغ کردیئے گئے۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سعید اختر کی بھی چھٹی کروا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سعید اختر کو 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی۔ سیعد اختر کو ایل ڈی اے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد دوبارہ بھرتی کیا گیا۔ اورنج ٹرین کے 4 پراگریس آفیسر کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ پرائیویٹ افراد بطور پراگریس آفیسر ایک لاکھ روپے فی کس تنخواہ لے رہے تھے۔ اس کے علاوہ اورنج ٹرین آئی ٹی سپیشلسٹ کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے میں پی ایم یو خصوصی طور پر اورنج ٹرین کیلیے بنوایا گیا تھا۔
