لاہور(میڈیا92نیوز) کوٹ لکھپت ویڈیو سکینڈل سامنے آ گیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی، ملزمان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بناتے تھے اور ان ویڈیوز سے بچوں اور ان کے والدین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رہے جا رہے ہیں اور متعلقہ آفیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
