بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

سیالکوٹ (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) : بھارتی نے روایتی ہٹ دھرمی کے تحت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فورسز نے خنجر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی گولہ باری میں 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہو گیا۔
بھارتی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 51 سالہ شہری گفتار حسین کا تعلق نواحی گاؤں جھمرا سے تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اس دوران کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی۔ شہید شہری عبدالرؤف مویشی چرارہا تھا جب وہ بھارتی فورسز کی اندھی گولیوں کا نشانہ بنا۔
واضح رہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر سیز فائد معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی معصوم شہری اپنی جانوں ست ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لائن آف کنٹرول کے پاس موجود آبادی اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔
بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا پاک فوج نے ہر مرتبہ منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی اور بھارتی چوکیوں کی تباہی کے باوجود بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور اسی جنگی جنون کے تحت بھارت بار بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں اور آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …