ایشوریا ر نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بہترین کارکردگی پر میرل اسٹریپ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ میرل

اسٹریپ کے نام سے موسوم ’وومن ان فلم اینڈ ٹیلی ویڑن ایوارڈ‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیلی ویڑن، فلم اور میڈیا کے دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کو بہترین صلاحیتوں پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔اس بار ’میرل اسٹریپ ایوارڈ فار

ایکسی لینسی‘ بالی ووڈ کی حسینہ ایشوریہ نے اپنے نام کر لیا۔ایشوریہ رائے نے باصلاحیت اداکارہ کا ایوارڈ اپنی بیٹی کے ہمراہ وصول کیا۔

ایشوریہ نے ان حسین یادوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر بہت شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …